Published On: Sun, Apr 19th, 2015

پنشنروں کیخلاف مقدمہ، دووکلاء کو 95 لاکھ فیس ادا

Share This
Tags
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بوڑھے پنشروں کو اضافی پنشن نہیں دی جا رہی، کیس لڑنے کے لئے حکومت پنجاب نے انتہائی مہنگے دو وکیلوں کو تقریباً 95 لاکھ کے ابتدائی فیس کے old ageطور پر ادا کردئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج کے بیٹے جو پنجاب میں ایڈووکیٹ جنرل بھی رہ چکے ہیں ان کو 55 لاکھ روپے جبکہ ایک سابق اٹارنی جنرل کو 40 لاکھ روپے بوڑھے پنشنروں کے خلاف کیس لڑنے کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ ملازمین کے مطابق 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویسے ہی سہولتیں ملنی چاہئے، بوڑھے پنشنروں کے خلاف کیس کے لئے حکومت پنجاب کروڑوں روپے خرچ کردے گی لیکن ان کو اضافی پنشن نہیں دے گی۔
لاہور (سپیشل رپورٹ)

Leave a comment